ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین جمناسٹ کی موجودگی میں اوباما نے کیا کیا ؟

خواتین جمناسٹ کی موجودگی میں اوباما نے کیا کیا ؟

Sat, 01 Oct 2016 16:36:27    S.O. News Service

نیویارک،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے وہائٹ ہاؤس میں ریوڈی جنیرو اولمپکس میں شان دار کارکردگی دکھانے والے امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اوباما نے امریکی اولمپک دستے کو سلامی پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی انداز اپنانے کی کوشش کی۔ میشیل اوباما کی موجودگی کے بیچ اس موقع پر سامنے آنے والی تصویر انتہائی معنی خیز نظر آتی ہے۔امریکی صدر نے splitکی حرکت کے اظہار کی بھرپور کوشش کی جس میں انسان اپنے دونوں پاؤں کو 180ڈگری کے زاویے پر ہر ممکن حد تک کھولتا ہے۔ یہ جمناسٹک میں ایک بنیادی حرکت شمار کی جاتی ہے۔اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی دل چسپ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ اوباما کی جانب سے اس جدوجہد کے دوران ان کے سامنے موجود امریکی خواتین جمناسٹ وہ ہی حرکت بہت آسانی سے کر رہی تھیں۔اس موقع پر میشیل اوباما نے مسکراتے ہوئے اپنے شوہر پر یہ تبصرہ کیا "وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا"۔ اوباما نے فوری طور پر ان ہی الفاظ کے ساتھ جواب دیا "وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا"۔ اس پر امریکی خواتین جمناسٹ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔امریکا کے اولمپک دستے میں پانچ خواتین جمناسٹ شامل تھیں۔اوباما نے تقریب کے دوران ریوڈی جنیرو اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں کے سونے کے 46تمغے جیتنے کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔


Share: